برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی ، سینکڑوں پروازیں منسوخ

برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی ، سینکڑوں پروازیں منسوخ

  



لندن(اے پی پی) برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی قومی ایئر ٹریفک سروسز نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سبب بنی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنرول سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے برطانوی ہوائی اڈوں میں ہیتھرو اور گیٹوک ایئر پورٹ شامل ہیں۔ حکام کو اس سسٹم میں فنی خرابی کو دور کرنے میں 11گھنٹے لگ گئے ۔

اس دوران صرف ، ہیتھرو ایئر پورٹ پر 228پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...