جلد ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، سیکرٹری جوڈو فیڈریشن

جلد ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، سیکرٹری جوڈو فیڈریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن بہت جلد ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کریگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایرانی کوچ سجاد کاظمی کے ساتھ دوبارہ 2سالہ معاہدہ طے کر نے کیلئے فیڈریشن نے اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایک خط ارسال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے فیصلے کے بعد ہم ایرانی کوچ سجاد کاظمی کو قومی جوڈو کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے پاکستان بلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سجاد کاظمی نے پہلے بھی ایک سالہ کنٹریکٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے اور کھلاڑی انکی کوچنگ سے خوب طلف اندوز بھی ہوئے اور ان کی کوچنگ سے پاکستان میں جوڈو کیلئے کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں۔