جین ٹوڈت فارمولا ون گورننگ باڈی کے دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب

جین ٹوڈت فارمولا ون گورننگ باڈی کے دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلبورن (این این آئی) جین ٹوڈت فارمولا ون گورننگ باڈی (ایف آئی اے ) کے دوبارہ بلا مقابلہ پر صدر منتخب ہو گئے۔ ایف آئی اے کے جنرل اجلاس میں ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانس کے جین ٹوڈت بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں کیونکہ ان کے مدمقابل امیدوار برطانیہ کے ڈیوڈ وارڈ گزشتہ ماہ انتخابات سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گورننگ باڈی کے 250 نمائندوں نے جین کے حق میں ووٹ دیئے۔