بریڈ ہیڈن نے مائیکل کلارک کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

بریڈ ہیڈن نے مائیکل کلارک کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

  



ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے مائیکل کلارک کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔ کلارک کی کارکردگی ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں ہیڈن نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد کلارک کی بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کے بہترین بلے باز بن چکے ہیں۔ کلارک کی حالیہ بیٹنگ نے مجھے رکی پونٹنگ کی یاد دلا دی ہے کیونکہ پونٹنگ نے بھی 2006-07ءسال کے دوران اسی طرح کی بیٹنگ کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...