ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیلی توقعات کے مطابق ممکن نہیں،اوباما

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیلی توقعات کے مطابق ممکن نہیں،اوباما

  



واشنگٹن(آن لائن)صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کی توقعات کے مطابق ممکن نہیںتاہم تہران کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر اسرائیل کی جانب سے تنقید کے حوالے سے امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدے میں پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزائش کی اجازت دینے کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ ممکن نہیں ہوتا۔ہمارا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...