فلپائن ، سمندری طوفان سے ویران ساحلی علاقے میں زندگی بحال ہونا شروع

فلپائن ، سمندری طوفان سے ویران ساحلی علاقے میں زندگی بحال ہونا شروع

  



منیلا (اے پی پی) فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے ویران ہو جانے والے ساحلی علاقے میں زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اساتذہ متاثرہ سکول کی عمارت کی مرمت کررہے ہیں اور دوسری جانب سکول کے بچے ملبے سے سکول کا سامان جمع کررہے ہیں۔ فلپائن کے تباہ شدہ قصبے مراوٹ جہاں ملبے کے ڈھیروں میں ایک ماہ قبل آنے والے شدید سمندری طوفان ہیان کی کئی کہانیاں چھپی ہوئی ہیں ، میں تباہ حالی کے بعد ایک بار پھر سے زندگی واپس لوٹ رہی ہے۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی تعمیر ومرمت کررہے ہیں۔ تیز ہواﺅں کا شکار ہونے والے اس قصبے کے گھروں میں ایک واحد سرکاری سکول بھی شامل ہے جسے طوفان نے زمین بوسل کردیا تھا لیکن یہ طوفان طالب علموں اور اساتذہ کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکا اور طالب علموں نے اپنے اساتذہ سے مل کر سکول کی صفائی اور مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ فلپائن میں آنے والے گزشتہ ماہ کے شدید سمندری طوفان سے 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر بھی ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...