اقوام عالم کو مسلہ کشمےر کے سلسلے مےں دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا: میر واعظ عمر فاروق

اقوام عالم کو مسلہ کشمےر کے سلسلے مےں دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا: میر واعظ عمر ...

  



نئی دہلی (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوہرے معیات کا مظاہرہ کررہا ہے۔میر واعظ کل اسلام آباد میں حریت کے اہتمام سے انسانی حقوق پر منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ ٹاﺅن ہال میں منعقدہ اس سمینار کا عنوان:” لاپتہ افراد ،بے نام قبریں ، زیر حراست ہلاکتیں ، ذمہ دار کون؟“ تھا۔ میر واعظ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب دنیا کے کسی بھی حصے میںانسانی حقوق کی پامالی کا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس پر اقوام متحدہ اور یورپی و مغربی ممالک اسکے خلاف آواز اٹھاتے ہیں لیکن کشمیر کے بارے میں انکا رویہ بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے یہاں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادی کو اپنی خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔میرواعظ نے اس صدی میں حقوق انسانی کے حوالے سے سب سے بڑے علمبردار اور افریقین نیشنل کانگریس کے سابق سربراہ اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو نسلی امتیاز اور حقوق انسانی کے حوالے سے زبردست جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جبکہ پوری عالمی برادری اس عظیم انسان کو انکی بے مثال خدمات کیلئے خراج عقیدت پیش کررہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ نیلسن مندیلا کو سب سے بڑا خراج یہی ہوگا کہ عالمی برادری نے حقوق انسانی کے حوالے سے جو دوہرا معیار اختیار کررکھا ہے اسے ترک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹ تیمور، جنوبی سوڈان یا دنیا کے کسی خطے میں جب ظلم ہوتا ہے تو اسکے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے لیکن جب کشمیری عوام پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں تو عالمی برادری اسکو بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی مسئلہ ، کبھی سرحدی ، کبھی علاقائی اور کبھی دوطرفہ مسئلہ قرار دیکر اپنا پلو جھاڑ لیتی ہے ۔

مزید : عالمی منظر