اکشے کمار کا پروڈیوسر کرن جو ہرفلم گٹکا کا خےال چھوڑنے کا مشورہ

اکشے کمار کا پروڈیوسر کرن جو ہرفلم گٹکا کا خےال چھوڑنے کا مشورہ

  



ممبئی (اے این این) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پروڈیوسر کرن جو ہر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گٹکا چھوڑ دیں ، جی ہاں یہ کوئی پان چھالیہ چھوڑنے کا نہیں بلکہ گٹکا نام کی نئی فلم کا خیال چھوڑنے کا مشورہ ہے۔اکشے کمار ابھی تک کرن جوہر کے کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کرسکے ، پروڈیوسر اور اداکار ، دونوں ایک ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں ،لیکن جب کرن جوہر نے اپنی فلم گٹکا کا آئیڈیا اکشے کمار سے ڈسکس کیا تو اس کا اختتام اکشے کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے کرن جوہر کو مشورہ دیا کہ اسے چھوڑدیں ، کسی اور آئیڈیا پر کام کرتے ہیں ، یوں کرن جوہر کا گٹکا ، کھٹائی میں پڑ گیا اور اب وہ اکشے کو اپنے ساتھ کام میں لانے کے لیے دوسرے آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...