رنبیر کے والد رشی کپور کرینہ سے ناراض ہو گئے

رنبیر کے والد رشی کپور کرینہ سے ناراض ہو گئے

  



ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف ٹی وی چیٹ شو ”کافی ود کرن“ میں کرینہ کپور اپنے چچازاد بھائی رنبیر کپور کے ساتھ آئی ہیں۔ مبینہ طور پر شو کی بعض باتوں سے رنبیر کے والد رشی کپور کافی ناراض ہیں۔اطلاعات کے مطابق رشی کپور بطور خاص اپنی بھتیجی کرینہ کپور سے ناراض ہیں۔شو کے ایک حصے میں کرینہ کپور اداکارہ کترینہ کیف کوبھابھی کہتی نظر آ رہی ہیں یعنی مبینہ طور پر وہ رنبیر کپور کی بیوی کے طور پر کیٹ کو دیکھنا چاہتی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات رکھنے ہوں تو وہ کس کے ساتھ رہنا پسند کریں گی۔ اس کے جواب میں بھی کرینہ نے کہا کہ وہ اپنی بھابھی کیٹ کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات رکھنا چاہتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کرینہ کی اسی بات پر رشی کپور ان سے خفا ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...