ناصر کاظمی کی سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی گئی

ناصر کاظمی کی سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی گئی

  



لاہور (این این آئی)پاکستان کے مشہور اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کی سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی گئی -ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ءکو انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اوراق نو‘ ہمایوں اور خیال کی مجلس ادارت میں شامل رہے اور پھر اپنی وفات تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ 1954ءمیں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرامیں لاکھڑاکیا۔ ان کے دیگر شعری مجموعے دیوان‘ پہلی بارش‘ نشاط خواب اور س±ر کی چھایا اور مضامین کا مجموعہ خشک چشمے کے کنارے ان کی وفات کے بعد شائع ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...