فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور اےمانداری سے کام کریں‘ مصطفی قریشی

فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور اےمانداری سے کام کریں‘ مصطفی قریشی

  



لاہور(آئی این پی) اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا اور میں نے ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کراﺅں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...