کاسمیٹک سرجری کبھی نہیں کرواﺅں گی، ہیڈی کولم
لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ ماڈل ہیڈی کولم نے کہا ہے کہ وہ عمر کے اثرات کو چھپانے کےلئے کاسمیٹک سرجری نہیں کروائیں گی۔ 40 سالہ ہالی وڈ سپر ماڈل ہیڈی کولم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ دوسری اداکاراﺅں کی طرح عمر کے اثرات چھپانے کےلئے کاسمیٹک سرجری کا سہارا نہیں لیں گی۔ کاسمیٹک سرجری میں انسان کو بہت تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے بہت کچھ سہنا ہوتا ہے۔ انہیں اس عمل سے گزرنے سے خوف آتا ہے ۔ وہ عمر کے اس حصہ کو بھی بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گی اور کاسمیٹک سرجری کبھی نہیں کروائیں گی۔