فیشن انڈسٹری میں منفرد پہچان بنالی‘ اگلی منزل فلم نگری ہے، نادیہ حسین

فیشن انڈسٹری میں منفرد پہچان بنالی‘ اگلی منزل فلم نگری ہے، نادیہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) پاکستان فیشن انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالی سپر ماڈل نادیہ حسین نے آئندہ برس بزنس میں قدم رکھنے کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کا فیصلہ کر لیا۔نادیہ حسین نے گزشتہ روز انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹنس کا راز پرہیزی خوراک اور ورزش ہے، اگر اس پر توجہ دی جائے تو شخصیت پرکشش دکھائی دیتی ہے، خود کو جازب نظر بنانے کے لیے ہمیں اپنے چہرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ دھول، مٹی سے بچنے کے ساتھ ساتھ سبزیاں اور فریش جوس کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں کام کرنے والے باصلاحیت لوگوں نے ملک کا نام دیارغیر میں بھی روشن کیا ہے، ہمارے ملک میں بھی اب تمام عمر کے لوگ فیشن کو پسند کرتے ہیں جس کا کریڈٹ فیشن انڈسٹری کو جاتا ہے، سجنا سنورنا تو خواتین کا خاصا تھا لیکن اب مرد حضرات بھی اپنے سجنے سنورنے پر خاصی توجہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شخصیت پروقار لگتی ہے۔جہاں تک میری بات ہے تو بطور ماڈل میں فوٹو شوٹس، ٹی وی کمرشلز، کیٹ واک اور کبھی کبھار ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کرتی ہوں لیکن اب میں نے فلموں میں اداکاری کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

مزید :

کلچر -