پاکستانی اور بھارتی عوام محبت اور بھائی چارہ دیکھنا چاہتے ہیں‘ شاہدہ منی

پاکستانی اور بھارتی عوام محبت اور بھائی چارہ دیکھنا چاہتے ہیں‘ شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ملکوں میں محبت اور بھائی چارہ دیکھنا چاہتے ہیں‘ پاکستان کے بارے میں جو تاثر انڈیا میں جاتا ہے وہ بالکل مختلف ہے‘ موسیقی اور دیگر شعبوں میں کام ہو رہا ہے اگر امن اور محبت کی فضاءبرقرار رہے تو کام میں مزید نکھار آسکتا ہے ۔امن کے قیام کے لئے حکومتی کاوشیںقابل ستائش ہیں ۔پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کریں تو دونوں ملکوں کوفائدہ ہو سکتا ہے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے پاکستان میں یہ دیکھا ہے کہ یہاں کے لوگ لڑائی جھگڑے کی بجائے پیار محبت کوفروغ دینا چاہتے ہیں اور بھارت میں بھی ایسا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ملکوں کے عوام محبت اور بھائی چارہ چاہتے ہیں اس لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بہتر تعلقات کیلئے کام کریں۔

مزید :

کلچر -