شتروگھن سنہا اینی میشن فلم ”مہابھارت“ میں کرشن کے کردار کو اپنی آواز دیں گے

شتروگھن سنہا اینی میشن فلم ”مہابھارت“ میں کرشن کے کردار کو اپنی آواز دیں گے

  



ممبئی (این این آئی)اپنے زمانے کے معروف بالی وڈ اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا اینی میشن فلم ’مہابھارت‘ میں کرشن کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اسی فلم میں امیتابھ بچن بھیشم پتاماہ کے کردار کے لیے اپنی آواز دے رہے ہیں۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ امیتابھ بچن بھی اسی فلم کے لیے اپنی آواز دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کرشن اور بھیشم دونوں کے کرداروں میں سے کسی ایک کو اپنی آواز کے لیے منتخب کرنے کو کہا گیا تھا اور انہوں نے کرشن کے کردار کو منتخب کیا۔

مزید : کلچر