مڈل کلاس لوگوں کیلئے ڈرامے لکھ رہا ہوں‘ انور مقصود

مڈل کلاس لوگوں کیلئے ڈرامے لکھ رہا ہوں‘ انور مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ وہ مڈل کلاس لوگوں کے لیے ڈرامے لکھتے ہیں تاکہ ان کے تھکے ہوئے ذہنوں کو شادابی مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ’ ہاف پلیٹ ‘میں نے خالدہ ریاست کے لیے لکھا تھا اس کے نمایاں فنکاروں میں معین اختر، لطیف کپاڈیہ، خالدہ ریاست، جمشید انصاری، بدر خلیل اور ارشد محمود شامل تھے۔یہ ڈرامہ اب آرٹس کونسل کے تھیٹر میں 10 دسمبر سے 10 جنوری تک ہر روز پیش کیا جا ئے گا جس کے ہدایتکار داور محمود ہیں جبکہ فنکاروں میں یاسر مرزا، مریم سلیم، زاہد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -