سید نورکا کراچی میں نئی فلم ”بھائی وانٹڈ “بنانے کا اعلان

سید نورکا کراچی میں نئی فلم ”بھائی وانٹڈ “بنانے کا اعلان

  



کراچی (این این آئی)معروف فلم ڈائریکٹر اور رائٹر سید نور نے کراچی میں نئی فلم ”بھائی وانٹڈ “بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم اچھی پروموشن کی مستحق ہیں۔کراچی یونین آف جرنلسٹ کے دفتر کے دورے کے موقع پر ممتاز فلمی شخصیت سیدنور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتی فلموں کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں معیاری فلمیں نہیں بن رہی ہیں یا بالکل نہیں بن رہیں آج بھی پچاس فلمیں زیر تکمیل ہیں۔سیدنور کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں غیر قانونی طور پر پاکستان لائی جارھی ھیں ہمارے میڈیا میں خود اپنی فلموں کو پذیرائی دی جانی چاہئے۔ انھوں نے اپنی فلم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں بنائی جانے والی فلم بھائی وانٹڈ کراچی کے حالات کی عکاس ھے اور ایک بہتر پیغام دینے کی کوشش ہے جس میں مکمل طور پر نئی کاسٹ کو لیا جائے گا۔

مزید : کلچر