نجی زندگی اولین ترجیح ہے،اسی لئے6 ماہ تک شادی خفیہ رکھی، زو سلڈانا

نجی زندگی اولین ترجیح ہے،اسی لئے6 ماہ تک شادی خفیہ رکھی، زو سلڈانا

  



لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ زو سلڈانا نے کہا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کو ذاتی رکھنے کےلئے 6 ماہ تک اپنی شادی خفیہ رکھی۔ 35 سالہ اداکارہ زو سلڈانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس کے لئے ان کا کیریئر اہم ہے لیکن ان کی نجی زندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں آکر یہ سیکھا کہ اپنے عزیز ترین رشتوں کو سب سے پہلے رکھنا چاہئے۔ اس لئے انہوں نے اطالوی آرٹسٹ مارکو پیریگو سے شادی جون میں کی لیکن اس شادی کا اعلان 6 ماہ بعد میڈیا پر کیا کیونکہ ان کے خیال میں یہی صحیح وقت تھا وہ اپنے ہمسفر کے ساتھ ذاتی زندگی کو انجوائے کرنا چاہتی تھی۔ فوری اعلان پر میڈیا پریشان کرتا اس لئے انہوں نے شادی کے اعلان میں تاخیر کی۔ اداکارہ نے کہا کہ مارکو کے ساتھ اچھی ازدواجی زندگی گزر رہی ہے ۔ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں مارکو جیسا ہمسفر ملا۔ وہ انہیں کبھی نہین کھونا چاہتیں۔

مزید : کلچر