کامیڈی سے بھرپور نئی رومانٹک ڈرامہ فلم”بیئر فٹ“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

کامیڈی سے بھرپور نئی رومانٹک ڈرامہ فلم”بیئر فٹ“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

  



 نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی رومانٹک ڈرامہ فلم”بیئر فٹ“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اینڈریو فلیمنگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار اسکاٹ اسپیڈ مین اور اداکارہ ایوان ریچل ووڈ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جس کی کہانی تنہائی کاشکار ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو ایک نفسیاتی مریضہ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔اسٹیفن زوٹنوسکی کی تحریر کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں جے کے سمنز،ٹریٹ ولیمز،کیٹ برٹن اور جولیٹ ریوز شامل ہیں جو آئندہ برس 21فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر