کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں ‘عالیہ چوہدری
لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ عالیہ چوہدری نے کہا ہے کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں‘ شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران عالیہ چوہدری نے کہا کہ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں یہاں بھی جتنی زیادہ محنت کی جائے اتنی زیادہ کامیابی ملتی ہے۔