جینیفر لوپیز نے مارک انتھونی کی طرف سے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد اپنا اصل نام جینیفر مونیز کرنے کےلئے دستاویزات جمع کروا دیں
لاس اینجلس (اے پی پی) جینیفر لوپیز نے مارک انتھونی کی طرف سے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے کے رد عمل میں عدالت میں اپنا اصل نام جینیفر مونیز کرنے کےلئے دستاویزات جمع کروا دیئے۔ جینفر لوپیز جن کے شوہر مارک انتھونی نے ان کے خلاف طلاق کا مقدمہ گزشتہ سال دائر کیا جینفر نے عدالت میں اپنا نام جینیفر لوپیز سے دوبارہ جینیفر مونیز جو کہ ان کا حقیقی نام ہے پر تبدیل کرنے کےلئے دستاویزات جمع کروا دیئے ۔ گلوکارہ نے عدالت سے بچوں کی مشترکہ تحویل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے علیحدگی کے بعد شوہر مارک کی طرف سے اخراجات لینے سے بھی انکار کیا ہے۔