سورج پنچولی کا فلم کے لئے سلمان خان سے مسلسل رابطہ

سورج پنچولی کا فلم کے لئے سلمان خان سے مسلسل رابطہ

  



سورج پنچولی کا فلم کے لئے

 سلمان خان سے مسلسل رابطہ

 ممبئی (این این آئی)اداکارہ جیا خان خودکشی معاملے میں آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کا نام بھی آیا تھا اور انہیں کچھ دن پولیس حراست میں رہنا پڑا تھا۔فی الحال سورج ضمانت پر ہیں اور اب ان کی توجہ اپنی پہلی فلم پر مرکوز ہے۔ یہ فلم سلمان خان کے بینر تلے بن رہی ہے اور یہ فلم 1983 کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کی ری میک ہے جسے سبھاش گھئی نے بنایا تھا۔سورج فلم کے لیے مسلسل سلمان خان کے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہتے ہیں۔ فلم کی ہیروئین اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔

 آئندہ سال اس فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر