سپین میں چھوٹی بڑی ہر قسم کی کمپنیاں دیوالیہ کی وبا کا شکار

سپین میں چھوٹی بڑی ہر قسم کی کمپنیاں دیوالیہ کی وبا کا شکار

  



میڈرڈ(اے پی اے ) اسپین میں معاشی حالات خراب ہونے کے باعث چھوٹی بڑی ہر قسم کی کمپنیاں دیوالیہ کی وبا کا شکار ہو کر دم توڑ رہی ہیں جن میں واشنگ مشینز، فش فنگرز، فٹبال ٹیمز کے علاوہ معروف برانڈبھی شامل ہیں۔ قومی شماریاتی ادارے کے مطابق 2007 میں معاشی مسائل کے باعث اسپین میں 1147 کمپنیاں دیوالیہ ہوئیں جبکہ 2009 میں یہ تعداد بڑھ کر 6200 تک پہنچ گئی، 2012 میں ریکارڈ 9 ہزار کمپنیوں نے دیوالیہ کے لیے درخواست دی۔مالیاتی انتظام کے ماہر اور وکیل کارلوس سانچو کے مطابق رواں سال یہ تعداد 10 ہزار تک پہنچ جائیگی۔

حالیہ دنوں میں کئی بڑے اور معروف نام دیوالیہ کی وبا کا شکار ہوئے جن میں ریئل اسٹیٹ ڈیولپر ریال اربیس، 10 ہزار ملازمین رکھنے والی منجمد فش میکر پیسکانووا، واشنگٹن مشین ودیگر گھریلو اپلائنسز بنانے والی یورپی کی بڑی کمپنی فاگور، فٹبال کلب ڈیپورٹیو اے کورونا اور مس اسپین مقابلہ حسن کی آرگنائزنگ کمپنی بھی شامل ہے، دیوالیہ ہونیوالی ایک تہائی کمپنیوں کا تعلق ریئل اسٹیٹ بزنس سے تھا۔

مزید : کامرس


loading...