دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.04فیصد کمی

دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.04فیصد کمی

  



کراچی(این این آئی)دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے بھی قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی-وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 1.30 فیصد کمی سے 207.58 پوائنٹس سے کم ہو کر 204.88 پو ائنٹس تک پہنچ گیا, جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 1.04 فیصدکمی سے 215.14 پوائنٹس سے کم ہو کر 212.90 پوائنٹس تک پہنچ گیا-اس ہفتے کے دورا ن زندہ مرغی ،ادرک ،چنے کی دال، دال ماش ، مسور کی دال ،مونگ کی دال ،ایل پی جی ،ویجی ٹیبل گھی، دھی، بیف ،گندم اور آٹا سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ پیاز ، آلو ،چینی، انڈے ،کیلا،سرخ مرچ ،چائے ،ٹماٹر اور گڑ سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی-ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل،مٹن ، تازہ دودھ ، خوردنی تیل ، گیس کے نرخ ،بجلی کے نرخ ،دودھ پاڈر ،باسمتی چاول اور کھلا گھی سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزارآمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار ،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزارتک اور پینتیس ہزارروپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.21فیصد ، 1.15فیصد ، 1.06فیصد اور 0.88فیصدکمی ریکارڈ کی گئی-

مزید : کامرس


loading...