گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں 4 گنا اضافہ
اسلام آباد(آن لائن)ملک میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال بیرونی ذرائع نہ ہوناملکی بینکوں سے قرضوں کے حصول میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔مالی سال 2009-10 میں243ارب روپے کے قرضے لئے گئے جبکہ مالی سال-11 2010ئ میں358،2011-12 میں 695 ارب روپے لئے گئے۔-13 2012 میں 657 جبکہ مالی سال-14 2013ئ کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں کا حجم981ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پانچ سالوں کے دوران نجی اور سرکاری بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں738 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔