کراچی سٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے انڈیکس 25ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی سٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے انڈیکس 25ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ...

  



کراچی(اے پی اے )کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار نہ تو معاشی چیلنجز سے گھبرائے نہ امن و اماں کے خدشات نے ان کے اعتماد میں کمی کی۔گزشتہ کاروباری ہفتے ٹریڈنگ کے دوران100انڈیکس 25ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاروں نے ملک کو درپیش چیلنجز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شیئرز کی خریداری برقرا رکھی۔ انڈیکس میں رواں ہفتے 568 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور جمعہ کو تو یہ 25 ہزار 7 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوگیا۔مقامی سرمایاکاروں کے علاوہ غیر ملکی انویسٹرز بھی نہ رک سکے اور 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خرید ڈالے۔شیئرز بازار کے ٹریڈرز کے لیے گزشتہ ہفتے تیل و گیس، بینکس، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر پر کشش رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کامرس


loading...