حکومت بجٹ خسارے کو مقررہ حد میں رکھنے کی شرط کو پورا کرنے میں ناکام
اسلام آباد(اے پی اے )تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت بجٹ خسارے کو مقررہ حد میں رکھنے کی آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ ہونے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر ہونے کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے نئے معاہدے میں پاکستان پر بجٹ خسارہ چھ فیصد تک محدود رکھنے کی شرط عائد کی تھی، ایف بی آرکی جانب سے محصولات کی وصولی کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کے باعث بجٹ خسارے کی حد برقراررکھنا مشکل نظرآرہا ہے۔ دوسری جانب یکم جولائی سے بائیس نومبر تک حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے مرکزی بینک سے آٹھ سو بیالیس ارب سترہ کروڑ روپے کا قرضہ لیا، صرف ایک ہفتے میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سے پانچ ارب سترکروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔