اتحادایئر ویز آزادکشمیر میں غریب خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مونیاتی انیشی ایٹوکی شراکت داربن گئی

اتحادایئر ویز آزادکشمیر میں غریب خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مونیاتی ...

  



کراچی(این این آئی)اتحادایئر ویز، آزادجموں وکشمیر میں غریب خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ابوظہبی کی غیر منافع بخش سماجی ترقی کی تنظیم مونیاتی انیشی ایٹوکی شراکت داربن گئی ہے۔اتحادایئرویز اورمونیاتی انیشی ایٹو نے خواتین کےلئے KDRC پیشہ ورانہ سلائی سینٹر کو سلائی مشینیں اور سلائی پیکجز عطیہ کئے ہیں۔مونیاتی انیشی ایٹوکی مدد سے 2009 میں قائم کیا جانیوالا KDRC پیشہ ورانہ سلائی مرکز نوجوان پاکستانی خواتین کو اپنے چھوٹے کاروبارچلانے کے لئے مفت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتا ہے ۔سلائی کورسزلڑکیوں اورنوجوان خواتین کو سلائی کڑھائی، کٹنگ اور ہینڈ سٹیچنگ کی بنیادی باتیں سیکھانے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔یہ تمام کورسز سند یافتہ اساتذہ کی جانب سے کرائے جاتے ہیں اورچھ ماہ جاری رہتے ہیں۔تربیت کی کامیاب تکمیل پر، طالب علموں کو ان کے اپنے کاروبار کے منصوبے کے آغاز کیلئے ایک سرٹیفکیٹ اور ایک سلائی مشین فراہم کیا جاتا ہے ۔

پاکستان میں اتحاد ایئر ویزکے جنرل منیجر عامر خان نے کہا کہ کارپوریٹ اور انفرادی انسان دوستی ہماری سی ایس آر حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ منصوبہ پاکستان میں ہمارے پچھلے کام کا تسلسل ہے اور ہمارا مقصد بھی یہ ہے کہ ہم نوجوان خواتین کو سماجی اور اقتصادی طورپراپنے پاﺅں پرکھڑاہونے میں مدد فراہم کریں ۔ Monyati انیشی ایٹوکے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر مونجا ولف نے کہا ہے کہ ہم اس عظیم مقصد کے لئے اتحاد ائر ایئر ویز کے ساتھ پارٹنرشپ پرخوش ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اب تک اس کورس سے پانچ سے زائد نوجوان خواتین فائدہ اٹھا چکی ہیں اور ہم ان نوجوان خواتین کومعاشی لحاظ سے خودمختاربنانے کے لئے ضروری مہارت کی فراہمی پر بھی مطمئن ہیں ۔اتحاد ایئر ویز نے پہلے بھی بھارت ، برازیل ، مڈغاسکر ، بنگلہ دیش اور سوڈان میں غریب بچوں اور خاندانوں کی معاونت کے متعددمنصوبوں پرمونیاتی انیشی ایٹو کے ساتھ کام کیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...