مولانا شمس الرحمن کے قتل کے باوجود تحریک ناموس صحابہ جاری رہیگی،عطاءالمہیمن

مولانا شمس الرحمن کے قتل کے باوجود تحریک ناموس صحابہ جاری ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری اور مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتل وہی ہیں جو امن کے دشمن ہیں شہداءناموس صحابہؓکے مقدس خون سے تحفظ ناموسِ صحابہ ؓ کی تحرےک دم نہیں توڑ سکتی بلکہ یہ پر امن جد وجہد آگے بڑھے گی،علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،مولانا تنویر الحسن اور محمد قاسم چیمہ پرمشتمل ایک وفد مولاناشمس الرحمن معاویہ مرحوم کے والد اور بیٹوں سے ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا مسعودالرحمن عثمانی قائمقام صوبائی صدر مولانااشرف طاہر اور دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللطےف خالد چیمہ نے مولانا شمس الرحمن معاویہ کی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس صحابہؓ کےلئے گراں قدرخدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے تھوڑے عرصے میں جس تدبر وحکمت کےساتھ تحرےک مدحِ صحابہ کو منظم کیا یہ ہم سب کےلئے نمونہ ہے ،خالد چیمہ نے کہا کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ اپنے عقےدے پر پختہ رہتے ہوئے فرقہ وارےت کے سخت مخالف تھے وہ اتحاد بین المسالک کے مناداور مبلغ تھے اور تمام دینی جماعتوں میں قدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔دریں اثناءمجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاﺅن لاہور میںایک تعزیتی اجلاس ہو اجس میں قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ،محمد قاسم چیمہ ،مولانا تنوےر الحسن اور دیگر رہنماﺅں نے مولاناشمس الرحمن کی بلندی¿ درجات کےلئے دعا کی ۔

تعزیت

مزید : صفحہ آخر


loading...