حکمران ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرنے سے خوف زدہ ہیں،مسلم لیگ (ق)

حکمران ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرنے سے خوف زدہ ہیں،مسلم لیگ ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ اور جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خاںنے کہا ہے کہ ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے ذمہ دار موجودہ نا اہل حکمران ہیں جنہوں نے پچھلے ساڑھے پانچ سال میں پنجاب کے عوام کو ندامت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، موجودہ صورتحال اور ترقیاتی فنڈز کا استعمال بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرنے سے خوفزدہ ہیں اس لیے بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتے کیونکہ یہ ”پہلوان“ اپنے اعمال کے بوجھ سے خود ہی گر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دھمیال ہاﺅس میں منعقدہ ضلعی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو کسی منصب سے غرض نہی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پانچ مرلہ مکانوں اور 6 ایکڑ اراضی تک دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا، طلباءو طالبات کو وظائف اور فری کتابوں کی فراہمی تک بند کر دی، یہ ظالم عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر چودھری پرویزالٰہی سے اپنا موازنہ نہیں کر سکتے جنہوں نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی پروگراموں کے جال بچھائے یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی چودھری پرویزالٰہی کا دور واپس آنے کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن تسبیح کے دانوں کی طرح متحد ہو جائیں،تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل ہو گا، مخلص اور قربانیاں دینے والے لوگوں کو آگے لایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ق)

مزید : صفحہ آخر


loading...