ترکی کے تعاون سے چھ منزلہ کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر شروع
لاہور( وقائع نگار خصوصی)پنجاب میں سب سے بڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے اس حوالے سے 8ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ،صرف لاہور میں 4ہزا ر کیمرے لگائے جارہے ہیں اس جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول کو ترکی کے تعاون سے چلایا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے لئے 6سو کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے ،کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر پولیس لائن لاہورمیں تعمیر کیا جارہاہے جس کا گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے افتتاح کیا اور اس کی تعمیر انتہائی تیز رفتاری سے کی جائے گی تاکہ یہ جلد مکمل ہو،اس میں جدید مشینری اور دیگر آلات بھی استعمال کئے جارہے ہیں،باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قربان پولیس لائن میں چھ منزل جدید عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں پاکستان اور ماہرین ترکی شرکت کررہے ہیں پاکستان پولیس کے اعلیٰ افسران اور ترکی پولیس کے اعلیٰ حکام اس کو چلائیں گے چند ماہ قبل پولیس کے چند افسران ٹریننگ کے لئے ترکی بھی گئے تھے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جدید کیمروں کی مدد سے ہر چیز کو مانیٹرکی جائے گا خاص طورپر دہشت گردوں کے نیٹ ورک، اُن کی سرگرمیوںاور انہیں گرفتارکرنے کا طریقے کا رموجود ہوگا ،شہروں میں ٹریفک کنٹرول اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی، جبکہ پولیس افسران کی مانیٹرنگ اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔ا
کمانڈسنٹر