قرضوں کا اجراءانقلابی پروگرام ہے ،معےشت مےں بہتری آئیگی، افتخار اے ملک

قرضوں کا اجراءانقلابی پروگرام ہے ،معےشت مےں بہتری آئیگی، افتخار اے ملک

  



لاہور ( اسد اقبال )سارک چیمبر آ ف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے نائب صدر ، بزنس مین پینل کے کو چیئر مین اور ماہر اقتصا دیا ت افتخار اے ملک نے حکو مت کی جانب سے وزےر اعظم ےوتھ لون پروگرام کے قرضوں کا اجراءایک انقلابی پروگرام قرار دیاہے ۔جس سے نوجوان نسل کو ترقی کے بھر پور مواقع مےسر آئےں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور ملکی معےشت مےں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے اقتدارمیں آ کر ملکی معےشت کی بحالی کو اولےن ترجےح بنا رکھا ہے۔جس میں صنعتکار بھر پور اعتماد کا یقین دلا تے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گز شتہ روز پاکستان سے خصو صی گفتگو کے دوران کیا ۔ افتخار علی ملک کا کہنا تھا کہ ملک کی 75فیصد آبادی نو جوان نسل پر محیط ہے ۔ جو پڑھنے لکھنے کے باو جو د بے روزگاری کا شکار ہے ۔ جس میں بڑی تعداد خواتین کی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ وزیر اعظم یو تھ پروگرام میں خواتین کو قر ضو ں کی یقینی فراہمی سے صحت مند معا شرہ جنم لے گا ۔اور چھو ٹی سطح پر کارو باری سر گر میاں پروان چڑ ھنے سے ملکی معیشت کا گراف بھی بلند ہو گا ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت اس بات پر خصو صی تو جہ دے کہ قر ضو ں کا اجراءشفاف اور میرٹ کی بنیا د پر کیا جائے ۔ تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ حکو مت کو ایگر ی کلچرکے شعبہ کی بہتری کے لیے ریسر چ سینٹر ز کا قیا م اور ان پٹ کی قیمتو ں میں کمی کے لیے میکنزم تر تیب دینا چائیے ۔افتخارعلی ملک نے کہا کہ میا ں نو از شر یف اور میا ں شہباز شریف کی انتھک دن رات کی محنت رنگ لائے گی اور معیشت کا گراف بلند ہو نے سے ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گا مزن ہو گا ۔

افتخار اے ملک

مزید : صفحہ آخر


loading...