اداروں کی نجکاری کیخلاف 11 دسمبر کو کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے، فرید پراچہ

اداروں کی نجکاری کیخلاف 11 دسمبر کو کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے، فرید پراچہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ حکومتیں فیکٹریاں نہیں چلاتیں لیکن ادارے تو حکومتیں ہی چلاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ، واپڈا ، سوئی گیس کارپوریشن ، بنک ، فنانس کارپوریشن ، سول ایوی ایشن ، پورٹ قاسم اتھارٹی ، پورٹ ٹرسٹ ، ٹی آئی پی ، مختلف ہوٹلوں سمیت نج کاری میں شامل 71 اداروں میں فیکٹریاں تو شاید چند ہی ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر اٹھارہ کروڑ عوام کو عالمی ساہوکاروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں بیچنے اور پاکستان کی اپنی زراعت و صنعت کو تباہ کرکے پاکستان کو کنزیومر مارکیٹ میں تبدیل کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے 11 دسمبر کو منصورہ میں کل جماعتی اینٹی نج کاری کانفرنس رکھی ہے جس میں قومی سیاسی جماعتوں کے علاوہ مزدو ر تنظیمیں اور مزدور رہنما شرکت کریں گے۔

 فرید پراچہ

مزید : صفحہ آخر


loading...