اراضی کی کمپیوٹرائزیشن تبدیلی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے، عرفان الٰہی

اراضی کی کمپیوٹرائزیشن تبدیلی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے، عرفان الٰہی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات و پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان الہی نے کہا ہے کہ ےہ منصوبہ صرف اراضی کی کمپیوٹرائزیشن ہی نہیں بلکہ طرز حکمرانی کی تبدیلی کی جانب بھی اہم قدم ہے۔وہ گزشتہ روز اراضی ریکارڈسنٹر لاہور کینٹ کے افتتاح سے قبل وزیراعلی کو بریفنگ دے رہے تھے انہوں نے سابقہ ادوار میں اس منصوبے میں سست روی اور قومی دولت کے ضیاع پر روشنی ڈالی-انہوںنے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا اور تقریباً 2ارب 80لاکھ روپے کی بچت کی ہے- منصوبے کی تکمیل سے فرد صرف 30منٹ میں اور انتقال اراضی کا عمل صرف 45منٹ میں مکمل ہوگا- لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے ریکارڈ کے سیلاب سے ضائع ہونے ، جلنے اور چوری ہونے کا خطرہ ختم ہوگیاہے-انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک نے منصوبے پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گرانٹ میں50ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے-انہوں نے کہاکہ منصوبے کی شفافیت کے لئے تھرڈپارٹی سے مانیٹرنگ کرائی گئی ہے- اب تک صوبے کی 98تحصیلوں میں سروس سنٹر کام کر رہے ہیں جبکہ باقی ماندہ تحصیلو ںمیں آئندہ سال کام مکمل کر لیا جائے گا-

بریفنگ

مزید : صفحہ آخر