محکمہ خوراک کا دس کلوآٹے کا تھیلا متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ خوراک کا دس کلوآٹے کا تھیلا متعارف کرانے کا فیصلہ

  



 لاہور(آئی این پی) صوبائی محکمہ خوراک کا 20 کلو آٹے کے تھیلے کو ختم کر کے دس کلو آٹے کا تھیلا متعارف کرانے کا فیصلہ‘ 10 کلو آٹے کا تھیلہ آئندہ ہفتے سے مارکیٹ میں فراہم کر دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق آٹے کی پیکنگ میں تبدیلی اور مارکیٹ میں مختلف معیار کے آٹے کی فروخت کے حوالے سے محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں جن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ تک آٹے کے 20 کلو آٹے کا تھیلہ ختم کر دیا جائیگا اور اس کی جگہ 10 کلو آٹے کا تھیلہ متعارف کرایا جائیگا جبکہ مارکیٹ میں سپیشل آٹا 50 کلو کے تھیلے میں فراہم کیا جائیگا جس کی قیمت 1085 روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹے کی پیکنگ کو تبدیل کرنا اور مختلف معیار مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

آٹاتھیلا

مزید : صفحہ آخر


loading...