سعودی عرب،منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سرقلم
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ محمد ظاہر خان کو ہیروئن کی بڑی مقدار سعودی عرب سمگل کر نے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ حالیہ واقعہ کے بعد رواں سال سعودی عرب میں ان افراد کی تعداد 73ہوگئی جن کا مختلف جرائم میں سر قلم کردیا گیا ہے۔ 2012ءمیں 76 افراد کا سرقلم کردیا گیا تھا۔