نوجوانوں کو قرضوں کے علاوہ ملازمتیں بھی دی جائیں،منظور وٹو

نوجوانوں کو قرضوں کے علاوہ ملازمتیں بھی دی جائیں،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو قرضہ دینا اچھی بات ہے پیپلز پارٹی نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کی حامی ہے لیکن سستی روٹی اور پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح اپنوں کو نوازا نہ جائے بلکہ شفافیت کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اگر قرضہ سکیم کا جائزہ لیا جائے توبقول میاں نواز شریف کے ملک میں نوجوانوں کی تعداد 10 کروڑ 80 لاکھ ہے جبکہ قرضہ سکیم میں مختص کی گئی رقم ایک سو ارب ہے جو 925 روپے فی کس بنتی ہے جو کہ ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ قرضے دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ملازمتیں بھی دی جائےں کیونکہ پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں بے روزگاری کی وجہ سے بیرون ملک کا رخ کر رہے ہیں، اداروں کی نجکاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی نیشنلائزیشن پالیسی عام آدمی کو اداروں میں شراکت دار بنانا تھا اداروں کی نجکاری سے جہاں ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے وہاں اپنوں کو نوازنے کے لئے اربوں مالیت کے ادارے کوڑیوں کے بھاﺅ بیچ دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ابتدائی تین ماہ میں جتنا قرض لیا ہے اس کا تناسب نکالا جائے تو پیپلز پارٹی کے چار سال کے قرضوں کے برابر بنتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو گئے ہیں اب ان کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، عوام کا غصہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر آشکار ہو جائے گا۔
وٹو

مزید :

صفحہ آخر -