چوہدری شجاعت کی جاوید حسین مرحوم کی رسم قل میں شرکت ، لواحقین سے اظہار تعزیت

چوہدری شجاعت کی جاوید حسین مرحوم کی رسم قل میں شرکت ، لواحقین سے اظہار تعزیت

  



لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے سابق ضلع ناظم دینہ چودھری جاوید حسین مرحوم کی رسم قل میں شرکت کی۔ انہوں نے بعد ازاں مرحوم کے بھتیجے چودھری فرخ الطاف سابق ضلع ناظم جہلم، بھائیوں چودھری افتخار حسین سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چودھری شہباز حسین سابق وفاقی وزیر کے علاوہ دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے انتقال سے ہمیں بھی دلی دکھ پہنچا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...