بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ،شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے کم ہو گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ،شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے کم ہو گیا

  



لاہور (وقائع نگار) ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید کمی ہو گئی ۔ ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال کم ہو کر ایک ہزار میگاواٹ سے بھی کم کی سطح پر آ گیا ۔ شارٹ فال کم ہو جانے سے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید کمی کر دی گئی گزشتہ روز دیہی علاقوں میں صرف دو گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 12050 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11310 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 740 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

بجلی ڈیمانڈ

مزید : صفحہ آخر