ڈیرہ غازی خان کینال میں ڈوبنے والے 8 افراد کی تلاش جاری

ڈیرہ غازی خان کینال میں ڈوبنے والے 8 افراد کی تلاش جاری

  



ڈیرہ غازی خان (خصو صی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان کینال میں ڈوبنے والے8 افراد کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ سے شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل رکشے میں سوار 12 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے چار کو بچالیا گیا تھا۔ڈی جی خان کے علاقے بستی شاہلی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 12 افراد گزشتہ روز وڈور پل سے رکشا ڈی جی کینال میں گرنے سے ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ریسکیو ٹیم نے چار افراد کو بچالیا تھامگر سات گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے باوجود دیگر 8 افراد کو نہیں نکالا جاسکا تھا۔ رات کو اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیاتھا جودوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر