وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے اراضی ریکارڈ سینٹر لاہور کینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں لاہور(جاوید اقبال سے )
٭ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت لاہو رکینٹ میں جدید اراضی ریکارڈ سینٹر کا ا فتتاح کیا-
٭افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معروف کالم نگاروں، دانشوروں، ٹی وی اینکرز او ر سینئر صحافیوں نے شرکت کی-پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان الہٰی نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-
٭وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب میں موجود تما م شرکاءسے فرداً فرداًمصافحہ کیا-وزیراعلیٰ ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات و پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے دانشوروں ، صحافیوںاور ٹی وی اینکرز کی جانب سے منصوبے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے ایک گھنٹہ تک جامع اور تسلی بخش جوابات دئےے -
٭نئے نظام میں پٹواریوں کے کردار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے موقع پر معروف ٹی وی اینکر سہیل احمد عزیزی نے مائیک تھامتے ہوئے کہاکہ نئے نظا م میں پٹواری نہیںبلکہ اس کا کام ختم ہواہے جس پر تقریب کے شرکاءمسکرا دئےے-
٭پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان الہی نے بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذرےعے سروس سینٹروں کے لئے محنتی اور باصلاحیت عملہ بھرتی کیا گیا ہے-اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریونیو تحصیلدار کی جگہ لے گا-
٭چیئرمین منصوبہ بند ی وترقیات عرفان الہی نے بتایاکہ نئے نظام کے تحت ویب سائٹ تیارکی گئی ہے جس پر اراضی کی تمام معلومات دی گئی ہےں - اب کوئی بھی شخص چاہے وہ امریکہ میں بیٹھا ہو یا برطانیہ یا کسی اور ملک میں وہ اپنی اراضی کے متعلق اس ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتا ہے-
٭ٹی وی اینکر چودھری غلام حسین نے کہا کہ شہبازشریف کی دیانتداری اور محنت کی وجہ سے ہمیں اس نئے نظام پر پورا اعتماد ہے- انہوںنے سوال کیا کہ کیا ےہ نیا نظام بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکوےہاں سرماےہ کاری کی طرف راغب کرے گا اور انہیں اپنی اراضی کے مکمل تحفظ کی ضمانت فراہم کر سکے گا جس پر وزیراعلیٰ نے خود جواب دیا کہ نیا نظام جعلسازی ،دھوکہ دہی سے زمین ہتھیانے اور رشوت ستانی کا خاتمہ کرے گا-بغیر رشوت دئےے فرد کا حصول ایک بہت بڑی تبدیلی ہے-
٭وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ میں صحافت کی دنیا کے چمکتے دمکتے ستاروں ،ایڈیٹرز ،تجزیہ کاروں اور سینئر رپورٹرز کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت پر شکر گزار ہوں-آج کی تقریب ایک جلسہ نہیں بلکہ سنجیدہ لوگوںکی محفل ہے،قلم کارو ںسے استدعا ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذرےعے اس جدید نظا م کے بارے میں بھر پور آگاہی پیدا کریں-
٭وزیراعلیٰ تجزیہ نگاروں، دانشوروںاور ٹی وی اینکرز کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں گئے اور حصول فرد و انتقال اراضی کے عمل کا مشاہدہ کیا- اس موقع پر بھی صحافیوں نے جدید نظام کے بارے میں مختلف سوالات کئے جن کا تسلی بخش جواب دیا گیا-
٭ایک صحافی کے سوال پر کہ شہبازشریف خودتوعوام کے خادم ہیں جبکہ سرکاری افسران خود کو عوا م کے خادم نہیں سمجھتے اور وہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دےتے-کیا ان سروس سینٹرز میں اےسے افسران ہیں جو عوام کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں؟وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اچھا نکتہ اٹھایا ہے ، سروس سینٹرو ں میں انشاءاﷲ عوام کو بہترین خدمات میسر آئیں گی-انہوں نے از راہ تفنن صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس سلسلے میں ہمارے لئے کوئی نظام وضع کر سکتے ہیں-
٭وزیراعلیٰ نے اراضی ریکار ڈ سنٹر میں رکھی گئی وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے-