سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا

سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ( اے این این ) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ¾کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفی شاہ کا نام قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی سے خارج کر کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کےلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -