کرپشن کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ

کرپشن کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ

  



 لاہور(پ ر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور بدعنوانی کی اس لعنت کو جڑ اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی-شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے-صوبہ میں شفافیت کو فروغ دے کر گڈگورننس کی مثال قائم کی ہے-عالمی انٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ غیر جانبدار عالمی اداروں نے بھی کرپشن اور بدعنوانی میں کمی کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ہے-

مزید : صفحہ اول