الیکشن کمیشن آج پنجا ب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا

الیکشن کمیشن آج پنجا ب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا

  



لاہور(اے اےن اےن )الیکشن کمیشن آ ج (پیرکو ) پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا ‘چار اضلاع میں ابھی تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے اب تک لوکل ترمیمی بل اور قوانین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو ریٹرنگ افسراور ڈپٹی ریٹرنگ آفیسر کی تعیناتی کے لئے فہرست بھجوا دی ہے جس کا الیکشن کمیشن نظر ثانی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ علاوہ ازیں چار اضلاع میں آٹھ نئی میونسپل کارپوریشنوں کی تشکیل کے باعث حلقہ بندیوں کا عمل ابھی جاری ہے ان چار اضلاع میں رحیم یار خان،قصور،میانوالی اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول