گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق مذاکرات آ ج تہران میں ہونگے

گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق مذاکرات آ ج تہران میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آن لائن) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان ملاقات آج پیر کو تہران میں ہوگی‘ پاکستان منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت میں توسیع اور گیس کی قیمتوں میں کمی پر ایران سے بات کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے گیس پائپ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ملاقات میں بات چیت کی جائے گی جبکہ ان مذاکرات میں پاکستان منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں توسیع اور گیس کی قیمتوں میں کمی پر بات چیت کرے گا۔ ایران اپنی سرزمین پر 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن پہلے ہی مکمل کرچکا ہے اور اب پاکستان کی طرف سے 700 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرنے کا انتظار کررہا ہے۔
                         گیس پائپ لائن

مزید :

صفحہ اول -