زرداری کا پیش ہونا لازم ہے :احتساب عدالت

زرداری کا پیش ہونا لازم ہے :احتساب عدالت
زرداری کا پیش ہونا لازم ہے :احتساب عدالت

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری  کو  پولو گرائونڈ ریفرنس    میں طلب کرلیا ہے  جبکہ عدالت کو  بتا یا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آصف زرداری کو عدالت میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ اس ریفرنس میں  آصف زرداری کا ایک بار  پیش ہونا لازم ہے اور عدالت سے کہا گیا ہے کہ اگر سیکیورٹی انتظامات کا مسئلہ حل کردیا جائے تو وہ پیش ہوسکتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں