عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس جاری

عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس جاری
عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس جاری

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی مقامی عدالت نے درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کردیاہے ۔ سابق صوبائی وزیربخت بیدار نے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھاجس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کی ۔درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات جنوری کو طلب کرلیا۔ یادرہے کہ بخت بیدار سمیت کچھ وزراءسے کرپشن کے الزامات پر عہدے واپس لے لیے گئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...