کراچی سے دو ٹارگٹ کلرزسمیت مزید 10افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی سے دو ٹارگٹ کلرزسمیت مزید 10افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی سے دو ٹارگٹ کلرزسمیت مزید 10افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈکارروائیوں کے دوران دومبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت مزید 10افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔یہ کارروائیاں مجید کالونی ، داﺅد چالی ، سٹاف کالونی ، گلشن اقبال ،انگارہ گوٹھ ، ملیر ، کھوکھراپاراور لیاری میں کی گئی ۔ لیاری میں ہی حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز عبید اور گوپی کا حراست میں لے کر اسلحہ اور دستی بم برآمدکرلیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے غفارذکری گروپ سے ہے اور وہ کافی عرصے سے بلوچستان میں روپوش تھے ۔ بتایاگیاہے کہ ملزمان قتل کی 70سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ۔

مزید :

کراچی -