کراچی کے علاقے بلدیہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادپراسرار طورپر جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادپراسرار طورپر جاں بحق
کراچی کے علاقے بلدیہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادپراسرار طورپر جاں بحق

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹاو¿ن میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادپراسرار طورپر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ8نمبر میں قائم کچی آبادی کے ایک گھر میں جنریٹرچلاکر اہل خانہ سوگئے تھے اور گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی اوراُن کے تین بچے دم توڑ گئے ۔ مرنیوالوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ گھر کو سیل کردیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق  بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کے موت جسم پر تشدد کے نشان ہیں اور منہ سے جھاگ بھی بہہ رہی ہے ۔شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ پانچوں افراد کو کوئی زہریلی چیز پلائی گئی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...