کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ، ڈاکٹرشکیل آفریدی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ، ڈاکٹرشکیل آفریدی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ، ڈاکٹرشکیل آفریدی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تین رکنی فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں سزا کاٹنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اپیل کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ٹریبونل کے ارکان میں شاہ ولی اللہ، اکبر خان اور پیرفدا شامل تھے۔ٹریبونل نے مزید کارروائی 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اے پی اے خیبر کی طرف سے قید و جرمانے کی سزا کو چیلنج کررکھا تھا۔اے پی اے کی عدالت نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے جرم میں ڈاکٹر شکیل کو 33سال قید کی سزا سنائی تھی۔فاٹا ٹریبونل میں اگلی پیشی پر مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...